مرکزی وزیرصحت و خاندانی بہبود جگت پرکاش نڈا نے تمباکو اور اس کی مصنوعات
پر کنٹرول کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس سے ہونے والے
نقصانات کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے ہمہ گیرمہم چلانے کے ساتھ ہی
تمباکو مصنوعات پر بھاری بھرکم ٹیکس اور ایکسائز لگانے کی تیاری بھی کی گئی
ہے۔ مسٹر نڈ ا نے دہلی
کے نزدیک گریٹر نوئیڈا میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ
او) کے تمباکو کنٹرول خدو خال معاہدہ ( ایف سی ٹی سی) کی ساتویں راؤنڈ کی
میٹنگ (سی او پی-7) کے افتتاحی موقع پر کہا کہ تمباکو پرکنٹرول پوری دنیا
کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس کے لئے ڈبلیو ایچ او ایف سی ٹی سی معاہدہ سے وابستہ ممالک کے ساتھ پوری دنیا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔